حمد باری تعالیٰ

جس نے بنائی ہے یہ کائنات

وہی ہے اس جہاں کا حکمران

جس کے ہیں جلوے ہزار

جو ہے اس دنیا میں سب کا مان

وہی ہے اس جہاں کا حکمران

جو پیدا کرتا ہے انسان کو

پھر نکال لیتا ہے اس کی جان کو

 وہی ہےاس جہان کا حکمران

وہی پالتا ہے دنیا والوں کو

اسی نے بچھائے ہیں تمام دستر خوان

وہی ہے اس جہاں کا حکمران

وہ دور کرتا ہے پریشانیوں کو

ہر مشکل میں لو اسی کا نام

وہی ہے اس جہاں کا حکمران

شیئر کریں