گلناز بی بی (لودھراں)
میں ایک جنگل ہوں۔ میں اس دھرتی کا حسن ہو ں۔ میرے اندر طرح طرح کے درخت پائے جاتے ہیں جو میری خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔ ان درختوں پر ہر قسم کے پرندے پائے جاتے ہیں ، جن کے چہچہانے سے صبح کا منظر دلکش لگتا ہے۔ یہ پرندے میرے اندر دھوم مچائے رکھتے ہیں ۔ ان کے علاوہ مجھ میں کئی قسم کے جانور بھی پائے جاتے ہیں ۔ ان کی چہل پہل سے میرا منظرخوش گوار ہوتا ہے۔میرے اندر بہت سی جڑی بوٹیاں پائی جاتی ہیں جو انسانوں کے لیے بہت مفید ہوتی ہیں ۔ میرے اندر درختوں پر پھل اور پھول لگتے ہیں جو لوگوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔ میں نے بنی نوع انسان کو بہت فائدہ دیا لیکن انہوں نے بدلے میں مجھے کیا دیا ؟کچھ بھی نہیں بلکہ میرا حسن بھی خراب کر کے رکھ دیا ، مجھے کاٹ کاٹ کر میری لکڑیوں سے مختلف اقسام کی چیزیں بنائیں اور مجھے چولہوں میں جھونکا۔ میرے ساتھ انصاف کیا جائے ، تاکہ میرا حسن دوبارہ بحال ہو سکے۔ یہ اس طرح ہوسکتا ہے کہ نئے درخت لگائے جائیں اور ان کی حفاظت کی جائے۔

