اللہ ہے بس پیار ہی پیار

پیار بھرا ہر ایک اشارہ

پیارا اس کا ہر نظارہ

جس نے زمیں پر پیار اُتارا

وہ خود ہو گا کتنا پیارا

پیار کا اس کے نہیں شمار

اللہ ہے بس پیار ہی پیار

پھول بنائے پیارے پیارے

تتلی، جگنو اور فوارے

جگمگ کرتے چاند ستارے

اور کہا یہ سب ہیں تمہارے

پیار کا اس کے نہیں شمار

اللہ ہے بس پیار ہی پیار

(خلیل اللہ فاروقی)

شیئر کریں
451