ثمن ایمان (دنیاپور)
میرا نام ثمن ایمان ہے۔ میں دہم جماعت کی طالبہ ہوں۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کی ہدایات پر گزشتہ ماہ 6 دسمبر 2021ء کو ہمارے سکول میں ہفتہ بزم ادب کے سلسلے میں تقریری مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔ میں اس مقابلے میں حصہ نہیں لینا چاہتی تھی۔ مجھےلگتا تھاکہ مجھ میں خود اعتمادی نہیں ہے، میں سب کے سامنے بولنے سے گھبراتی تھی، مگر میرے اساتذہ نے مجھ میں حوصلہ پیدا کیا کہ میں ضرور حصہ لوں۔ میری تقریر کا موضوع اساتذہ کا احترام تھا۔ میں نے اس تقریری مقابلے میں پورے سکول میں سے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس سے میرے اندر بہت حوصلہ پیدا ہوا۔ مجھے یقین نہیں ہو رہا تھا کہ یہ میں ہی ہوں جو یہ سمجھتی تھی کہ وہ جیت نہیں سکتی اور یہ سب میرے اساتذہ کی وجہ سے ممکن ہوا، جنہوں نے مجھے اس قابل بنایا۔ اب میں نے یہ فیصلہ کیا کہ ہر مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لوں گی تاکہ مجھے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کا موقع مل سکے۔ میں اپنے اساتذہ کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں جن کی وجہ سے میں اپنی صلاحیت کو پہچان سکی۔ میں ان کی بے حد شکر گزار ہوں۔ اللہ تعالی ان کی زندگیوں میں آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین