سبز ہلالی پرچم تلے

کارواں امنگوں کا چلے

نفرت مٹے میرے وطن سے

ہر اک دل میں پیار پلے

ہو جائے پھر ہر دل روشن

ایمان کی وہ شمع جلے

امیدوں کا سورج ابھرے

غم کی کالی رات ڈھلے

رب کے کرم سے یارو

مشکل کی ہر گھڑی ٹلے

شیئر کریں