روشنی ڈیجیٹل میگزین میں خوش آمدید

انٹرنیٹ کے فوائد اور نقصانات

کیا آپ بھی ان والدین میں شامل ہیں جو آج کل اس الجھن کا شکار ہیں کہ اپنے بچوں تعلیمی تعطل کے بعد اسکول، کالج اور یونیورسٹی بھیجیں یا نہیں، کیونکہ آپ کے نزدیک ‘جان ہے و جہان ہے۔ یا پھر آپ کا شمار ان والدین میں ہوتا ہے جو اتنے طویل وقفے کے بعد تعلیمی ادارے کھلنے پر بے حد خوش اور پُرجوش ہیں اور ان دنوں بچوں کے ساتھ نئے یونیفارم، کتابیں اور دیگر درسی لوازمات کی خریداری میں مصروف ہیں
سچ تو یہ ہے کہ آپ واحد نہیں جو اس کشمکش کا شکار ہیں۔ اس حوالے سے اقوامِ متحدہ کی اگست 2020ء میں جاری کردہ رپورٹ ‘Education during Covid-19 and beyond’ کے مطابق ‘دنیا کے طول و عرض میں پھیلے 190 ممالک میں تقریباً 1 ارب 60 کروڑ طلبہ کا تعلیمی سلسلہ کورونا کی وبا کے باعث بُری طرح متاثر ہوا ہے۔ عالمی سطح پر تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے رواں سال 94 فیصد طلبہ کا تدریسی عمل تعطل کا شکار ہوا جن میں سے بڑی تعداد کا تعلق ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک سے ہے’۔
ان حالات میں جہاں ملک بھر میں تعلیمی ادارے بتدریج کھولے جا رہے ہیں، وہاں ابہام، اندیشے اور قیاس آرائیاں ایک فطری عمل ہے۔ دوسری طرف ملک میں اسکول اور کالج کھلنے کے ساتھ کورونا کے بڑھتے کیسز کی خبر بھی گرم ہے جو والدین کو مزید پریشان کیے ہوئے ہے۔’

مزید پڑھئے

 

کرونا وائرس اور والدین کی تو جیہات

ایک زمانے تک حضرت انسان چاند ستاروں اور سیاروں کو حیرت و حسرت سے دیکھاکرتاتھا اور پھر انسان نے اپنی خودی کو پہچانا اور عقل کے نور سے اس کے اندر شعور و آگاہی کی شمعیں فروزاں ہو گئیں .خودی کے نور نے انسان کو بلند پروازی، بلند خیالی اور بلندنظر عطا کی اور وہ چاند ، ستاروں اور سیاروں کو چیرتا ہوا چراغ نیلی فام سے پرے اپنی منزل کی طرف بڑھنے لگا .انسان نےایجادا ت کے انبار لگا دیئےہیں اس نے محیرالعقول چیزیں ایجاد کر ڈالی ہیں۔ ان چیزوں کی ایجاد نے اس کی زندگی کی بہت سی مشکلات کو آسانیوں میں تبدیل کر دیاہے. زیر نظر مضمون انٹرنیٹ کے حوالے سے ہے اور یہ ایک بڑا مواصلاتی نظام ہے جو پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے اس نظام کے ذریعے وہ سب کمپیوٹر، جن سے انٹرنیٹ نصب ہوا، آپس میں جڑے ہوئے ہیں دنیا میں کسی کو نے میں رہنے والے لوگوں کو نہ صرف ایک دوسرے سے رابطہ کر سکتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کے مشاہدات، تجربات اور معلومات سے اس محیر العقول ایجاد کا بیچ امریکہ میں بویا گیا۔شروع میں انٹرنیٹ کے ذریعے یونیورسٹیوں کی تعلیم و تحقیقی ڈیٹا کا تبادلہ ہوتا تھا اور یہ جدید نظام امریکا اور لندن میں متعارف تھا انٹرنیٹ پیغام رسائی کا جدید ترین اور تیز ترین ذریعہ ہے

مزید پڑھئے

ڈیجیٹل میگزین

[3d-flip-book mode="fullscreen" id="6010" ][/3d-flip-book]
شیئر کریں