اللہ تو ہے رحمت والا

نام ہے تیرا برکت والا

دیتی ہے ہر چیز گواہی  

پاک ہے تیری ذات الہی

تو ہی مالک تو ہی رب ہے 

 مولا تیری شان عجب ہے

چاند اور سورج ،پھول اور تارے

تو نے بنا ئے کتنے پیارے

ہم کو سیدھی راہ دکھانا

نیکی کے رستے پہ چلانا

ہمت دینا عزت دینا

علم کی یا رب دولت دینا

(ساقی جاوید)

شیئر کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
358
1