ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا

زینب آصف (رحیم یار خان)

ایک دن بازار جاتے ہوئے میں نے دیکھا کہ ایک بڑھیا پریشان حالت میں زمین پر بیٹھی امید بھری نظروں سے راہ چلتے لوگوں کو دیکھ  رہی تھی۔ میں نے چاہا کہ اس کی مدد کروں۔ میں اس کے پاس گئی اور اس سے پوچھا کہ آپ پریشان کیوں ہیں اور زمین پر کیوں بیٹھی ہیں؟ اس نے کہا: بیٹی! میں بھوکی ہوں، مجھے کھانا کھلا دو۔ پھر میں نے اسے کھانا کھلایا۔ اس نے مجھے بہت سی دعائیں دیں۔ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ میں نے اس کی مدد کی۔ رحمت الالعالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ غریبوں کی مدد کرنی چاہیئے، جو غریبوں کی مدد کرتا ہے، اللہ بھی اس کی مدد کرتا ہے۔

شیئر کریں
844
10