روشنی کی آپ بیتی

منیبہ  عابد (بہاول نگر)

پیارے بچو! میں ہوں آپ کی دوست روشنی۔ میری  آپ بیتی  سنیے۔ میرا وجود اس کائنات میں قدرت کا ایک خوب صورت تحفہ ہے۔ سورج میرا گھر ہے، جس کی وجہ سے پوری دنیا مجھ سے فائدہ حاصل کر رہی ہے۔ میرے وجود کا قدرتی ذریعہ سورج ہے، لیکن پھر سائنس کی ترقی کی بدولت میں دوسرے ذرائع سے بھی حاصل ہونے لگی۔ میرے دم سے یہ دنیا روشن ہے۔ میں صرف انسانوں کی ضرورت نہیں بلکہ پودے بھی میرے محتاج ہیں۔  میرے دم سے وہ اپنے لیے اور دوسرے جانوروں کے لیے خوراک تیار کرتے ہیں۔ میری وجہ سے  بچے  اپنا ہوم  ورک کر سکتے ہیں۔ میری وجہ سے لوگوں کوچیزیں ڈھونڈ نے میں آسانی ہوتی ہے۔ کوئی مجھے بتی کہتا ہے تو کوئی ٹیوب لائٹ۔ اگر میرا وجود نہ ہوتا تو ساری دنیا اندھیرے میں ڈوب جاتی۔ جن لوگوں کو میری قدر ہے وہ مجھے احتیاط سے اور صرف ضرورت کے وقت میرا استعمال کرتے ہیں، لیکن کچھ  فضول خرچ لوگ میرا  بے جا استعمال کر کے اصراف کرتے  ہیں۔ ان کے  اس عمل  سے  مجھے بڑی تکلیف ہوتی ہے۔  پیارے بچو! وعدہ کریں کہ آپ میری قدر کریں گے اور مجھے صرف ضرورت کے وقت استعمال کریں گے۔

شیئر کریں
1425
3