ہمیں جان و دل سے ہے پیاری کتاب

ہمیں جان و دل سے ہے پیاری کتاب

بڑی رہنما ہے ہماری کتاب

ہمیں علم و حکمت سکھاتی ہے یہ

ہمیں سیدھا رستہ دکھاتی ہے یہ

کتابیں ہی دیتی ہیں سب کو شعور

کتابیں برائیوں سے رکھتی ہیں دور

بڑے اور بھلے کی کرائیں تمیز

کتابوں سے اچھی نہیں کوئی چیز

محبت کتابوں سے رکھتے ہیں جو

بڑا نام دنیا میں پاتے ہیں وہ

قدر جو کتابوں کی کرتے نہیں

نہیں کامیابی وہ پاتے کہیں

پڑھو پیارے بچو! کتابیں پڑھو

ترقی کے رستے پہ آگے بڑھو

شیئر کریں
1270
11