روشنی میگزین تجھے سلام

روشنی میگزین  نے کر دکھایا کچھ ایسا کمال

میری مخفی صلاحیتوں پہ جیسے چھا گیا جمال

علم و ادب کے سجنے لگے کچھ ایسے قرینے

کہ پھر بنتا چلا گیا  یہ خود آپ اپنی مثال

مجموعہ الفاظ کی ہے ترتیب کچھ ایسی

کہ ملتے ہیں جیسے سر سے آ کر تال

چہار سو بچتا ہے اب تیرا ہی ڈنکا

تعلیمی اداروں میں مچا دی تو نے دھمال

کیسے لکھیں آپ بیتی اور کیا ہے یہ رنگا رنگ

بچے مگن ہیں ہمہ وقت پوچھنے میں سوال

لطائف و پہیلیوں کا ہے اپنا الگ مزاح

بچے بڑے پڑھ پڑھ کر ہو رہے ہیں نہال

مصوری کا تو  ہے پھر الگ سا ہی چسکا

رنگ بکھرے ایسے جیسے سجی ہو پھولوں کی تھال

روشنی میگزین تو جگ جگ جیے سلامت رہے

ہے تمنا ہماری کہ نہ کبھی آئے تجھ پہ زوال

(سعدیہ ناز)

شیئر کریں
534
3