ثانیہ فاروق (ڈیرہ غازی خان)

یہ میرے بچپن  کا واقعہ ہے۔ اس وقت میں دوسری جماعت کی طالبہ تھی۔ ہمارے سکول میں ایک بار ایک جادو گر آیا۔ سکول میں اس نے اپنے جادو سے بہت سے کرتب دکھائے۔ مجھے اس کا ایک کرتب بہت پسند آیا اور یاد بھی ہے۔ اس نے  میری کا پی سے ایک کاغذ پھاڑا اور کاغذ ہتھیلی میں چھپالیا، تھوڑی دیر بعد اس نے ہتھیلی کھولی تو ہاتھ میں کاغذ کے بجائے دس روپے کا نوٹ تھا اور ہم سب بچو ں کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔ یہ میرا طالب علمی کا سب سے یادگار اور پرمسرت دن تھا۔

شیئر کریں
10
1