حفضہ بانو (لیہ)
میرا نام حفضہ بانو ہے۔ میں آٹھویں جماعت میں پڑھتی ہوں ۔آج میں آپ کو اپنے سکول کے بزم ادب کی روداد بتاتی ہوں ۔ ہمارے سکول میں ہر جمعہ کو بزم ادب ہوتا ہے۔ ہم سب بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لیتے ہیں۔ ہم لوگ پورا ہفتہ اس دن کا انتظار کرتے ہیں ۔ بزم ادب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوتا ہے۔ اس کے بعد حمد باری تعالیٰ اور نعت رسول مقبول ﷺپڑھی جاتی ہے۔ تمام جماعتوں کے بچے باری باری مختلف ملی نغمے، کہانیاں، لطیفے، اقوال زریں یا نظمیں سناتے ہیں۔ کچھ بچے تقریریں بھی کرتے ہیں۔ سب بچے تالیاں بجا کر ایک دوسرے کو داد دیتے ہیں جس سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ ہم اس دن بہت پر جوش ہوتے ہیں کیوں کہ ہمیں نئی چیزیں سیکھنے کو ملتی ہیں۔