آپ دنیا کے کسی بھی گوشے میں بستے ہیں، کسی بھی عمر، رنگ، نسل، مذہب اور قوم سے تعلق رکھتے ہیں لیکن اگر آپ اردو زبان سے محبت کرتے ہیں تو روشنی میں لکھنے کے دروازے آپ کے لئے کھلے ہیں، بسم اللہ کیجیے۔
پر ای میل کیجیے یا اپنے سکول کی وساطت سے بھجوا دیجیے۔ mail@roshni.net.pk تحریر براہ راست
ای میل کے مضمون میں تحریر کی نوعیت (کہانی، نظم، لطیفہ، آپ بیتی وغیرہ) اور عنوان بیان کیجیے۔
تحریر کی طوالت زیادہ سے زیادہ 1200 الفاظ کی ہونی چاہیے، البتہ بعض صورتوں میں استثنیٰ دیا جا سکتا ہے۔
مضمون ٹائپ کرتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ہر لفظ کے بعد ایک وقفہ (سپیس) ڈال رہے ہیں، ہر جملے کے اختتام پر فل سٹاپ ضرور ڈالیے۔
جہاں تک ممکن ہو انگریزی الفاظ سے گریز فرمائیں، اگر انگریزی لفظ لکھنا بھی پڑے تو اسے اردو املاء میں لکھنے کو ترجیح دیجیے۔
مضمون کو مائیکروسافٹ ورڈ میں تحریر کر کے بھیجیے۔
اردو میں عام مستعمل فونٹ مثلاً نوری نستعلیق یا جمیل نوری استعمال کیا جا سکتا ہے، البتہ فونٹ سائز 20 میں رکھا جائے۔